لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات کے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت رجسٹرڈ ووٹرز کی حتمی فہرست جاری

      لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات کے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت رجسٹرڈ ووٹرز کی ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت رجسٹرڈ ہونے والے ووٹرز کی حتمی فہرست جاری،مجموعی طورپر لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت رجسٹرڈ ہونے والے 19665 ووٹرز اہل قرار پائے،لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 29فروری کو ہوں گے شیڈول کے مطابق یکم فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے انتخابات کے لیے یکم فروری سے تین فروری تک امیدواروں کے غذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی چار فروری کو امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی۔اعتراضات 7فروری تک داخل کروائے جا سکیں گے۔ آٹھ فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔

حتمی فہرست

مزید : صفحہ آخر