ایف بی آر کے موجودہ اور سابق چیئرمینوں کی تقرریوں کیخلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ایف بی آر کے موجودہ اور سابق چیئرمینوں کی تقرریوں کے خلاف دائر درخواست پروفاقی حکومت اور دیگر مدعاعلیہان کو 16مارچ کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کے موجودہ چیئرمین شبر زیدی اور سابق چیئرمین ایف بی آرجہانزیب خان کی تعیناتیاں میرٹ کے برعکس کی گئیں، تعیناتیوں سے قبل اخباری میں اشتہار دیا گیا اورنہ ہی انٹرویو کئے گئے۔
ایف بی آر