چیف جسٹس گلزار احمد لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے

چیف جسٹس گلزار احمد لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد لاہورپہنچ گئے ہیں،وہ 30 اور 31 جنوری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے،30اور31جنوری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دو بنچ عدالتی امور نمٹائیں گے،ان میں سے پہلا بنچ چیف جسٹس گلزاراحمد،جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے جبکہ دوسرا بنچ جسٹس منظور احمد ملک،جسٹس سردارطارق مسعود اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے۔ چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسٹر جسٹس گلزاراحمد پہلی مرتبہ لاہور میں عدالتی امور نمٹائیں گے،ان کی آمد کے پیش نظر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
سماعت،لاہور

مزید :

صفحہ آخر -