پنجاب میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں،شہری ٹوٹکوں سے گریز کریں،سیکرٹری ہیلتھ محمد عثمان

  پنجاب میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں،شہری ٹوٹکوں سے گریز کریں،سیکرٹری ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہاہے کہ پنجاب میں میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں،شہری کسی بھی قسم کے ٹوٹکوں سے گریز کریں،وہ گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ابھی تک کوئی مریض سامنے نہیں آیا، سروسز ہسپتال میں داخل مریضوں سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں یا نہیں،کرونا وائرس کا کوئی علاج نہیں۔ پنجاب حکومت کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے ٹیسٹ کی صلاحیت پیدا کررہی ہے۔

ٹوٹکے گریز

مزید : صفحہ آخر