علی ظفر ہرجانہ کیس،میشا شفیع کے شوہر نے اپنابیان قلمبند کروا دیا

علی ظفر ہرجانہ کیس،میشا شفیع کے شوہر نے اپنابیان قلمبند کروا دیا

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گلوکارہ میشاء شفیع کے خلاف گلوکارعلی ظفر کے ہرجانہ کیس میں گزشتہ روزمیشا شفیع کے شوہر نے اپنابیان قلمبند کرایاجس کے بعد رعدالت نے مزید گواہوں کو بیان قلمبندکرانے کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 13فروری تک ملتوی کردی۔ایڈشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو گلوکارہ میشاء شفیع کے شوہر محمود الرحمن نے عدالت میں اپنابیان بیان قلمبند کرتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کو رد کرتاہوں کہ میشاشفیع شہرت کے لئے عوام کے پاس گئیں،میشا شفیع کے ساتھ جب دوسری بار ہراسگی کا واقع پیش آیا تب میں موجود نہیں تھا،تیسری بار ہراسگی کے واقع کے وقت میں اپنی انکھوں کے علاج کے لئے ہسپتال میں تھا۔یہ کیس سچ پر مبنی نہیں ہے اس کو خارج ہونا چاہئے۔

بیان قلمبند

مزید : صفحہ آخر