زائد اثاثہ جات کیس، پولیس افسر جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 فروری تک توسیع

زائد اثاثہ جات کیس، پولیس افسر جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 فروری تک ...

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث پولیس افسرسید جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 فروری تک توسیع کردی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نیب کے تفتیشی افسر نے پیش ہو کر بتایا کہ ملزم پولیس افسرجنید ارشد، ماں اور باپ کے نام بے نامی دار جائیدادیں ہیں، جنیدارشد پٹرول پمپ اور متعدد پلاٹس کے مالک بھی ہیں،، نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نے کروڑوں روپے کی بنک ٹرانزیکشنز کیں حالانکہ ان کی پوری سروس کی تنخواہ ایک کروڑ بھی نہیں ہو گی،جس کے بعدعدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ سماعت تک ملتوی کردی۔

اثاثہ جات کیس

مزید : صفحہ آخر