سانھہ یوحنا آباد، 2افرا د کو زندہ جلانے کے مقدمہ میں ملوث 40ملز م راضی نامہ پر بری

سانھہ یوحنا آباد، 2افرا د کو زندہ جلانے کے مقدمہ میں ملوث 40ملز م راضی نامہ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار 40ملزموں کو راضی نامے کی بنیاد پر بری کر دیا،عدالت نے یوحنا آباد میں جلاؤ گھیراواور توڑ پھوڑ کے مقدمات کے دیگر 47 ملزموں کوبھی شک کی بنیادپر بری کردیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے یوحنا اآباد کے 4 مقدمات کا فیصلہ سنایاہے، فیصلے سے قبل ملزموں کو جیل سے سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا تھا،عدالت نے زندہ جلائے جانے والے مقتول نعیم اور مقتول بابر نعمان کے قانونی ورثاکے بیانات قلمبند کرنے کے بعد یہ فیصلہ سنایا،مقتولین کے قانونی وارثوں محمد اقبال، محمد نواز اور خدیجہ بی بی نے عدالت کے روبرو اپنے بیانات قلمبند کرائے،مقدمے کے مدعیوں نے 5سال بعد صلح کی۔ملزموں نے بھی راضی نامے کی بنیاد پر بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔
راضی نامہ

مزید :

صفحہ آخر -