ڈاکٹر امجد شہزاد صوبائی محتسب پنجاب کے ایڈوائزر برائے صحت تعینات

ڈاکٹر امجد شہزاد صوبائی محتسب پنجاب کے ایڈوائزر برائے صحت تعینات

  



لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت نے ڈاکٹر چودھری امجد شہزاد کو صوبائی محتسب پنجاب کا ایڈوائزر برائے صحت تعینات کردیا ہے جنہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ڈاکٹر امجد شہزادکا شمار ہیلتھ سپیشلسٹ میں ہوتا ہے۔انہوں نے اپنی کارکردگی کی بناء پر صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ میو ہسپتال لاہور کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ بھی رہ چکے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب بھی تعینات رہے۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔

امجد شہزاد

مزید : صفحہ آخر