جھنڈے پر کارٹون، ڈینش اخبار معافی مانگے،چین

    جھنڈے پر کارٹون، ڈینش اخبار معافی مانگے،چین

  



بیجنگ(آئی این پی) چین نے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھنڈے پر کروناوائرس کا کارٹون بناکر ڈینش اخبار نے تمسخر اڑایا ہے۔ ڈنمارک کے مشہورڈینش اخبارنے چین میں کروناوائرس سے متعلق ایک خبر شائع کی تھی جس میں چینی جھنڈے پر اسٹارزکے بجائے کارٹون بنایا تھا جس پر ڈنمارک میں چینی سفارتخانے نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی سفارتخانے نے موقف اختیار کیا کہ قومی جھنڈے پر کارٹون بنانا غیر اخلاقی عمل ہے جس سے چینی عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ جبکہ ڈینش اخبار نے چینی موقف کی تردید کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ تصویر سے ایسا کچھ بھی ظاہر نہیں ہوتا جو منفی ہو۔ تو دوسری جانب ڈینش وزیراعظم میٹ فریڈرکسن نے اس معاملہ پر کوئی بھی رائے دینے سے گریزکیا ہے۔میٹ فریڈ رکسن کا کہنا تھا کہ ڈنمارک میں آزادی اظہاررائے کیساتھ طنز ومزاح کی بھی پوری آزادی ہے۔ یادرہے چین میں کروناوائرس نامی بیماری کی چین کے وسطی صوبے ہوبئی کے شہرووہان میں تصدیق ہوئی تھی جس سے اب تک3 ہزار سے زائد کسیز رپورٹ اور 100سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کروناوائرس چین سمیت سنگاپور، ویت نام، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا سمیت9 رپورٹ ہوچکاہے

جھنڈے پر کارٹون

مزید : صفحہ آخر