سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 66فیصد کمپنیوں کے حصص گر گئے، انویسٹر ز کو 56ارب 88 کروڑ کا نقصان

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 66فیصد کمپنیوں کے حصص گر گئے، انویسٹر ز کو 56ارب 88 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کوشدید مندی کا رجحان رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد سے گرگیا اور مزید400پوائنٹس کی کمی سے 41898 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیاجب کہ 66فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گر گئیں جس سے سرمایہ کار وں کو 56 ارب 88کروڑ10لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت 4.30فی صد زائد رہا۔ دوسری طرف انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک پیسہ اضافہ ہوا۔ جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.60روپے اور قیمت فروخت154.70روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں فی تولہ سونابھی 200روپے سستا ہو گیا۔جس سے سونے کی نئی 91200 روپے فی تولہ ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -