استاد کیلئے سامان لانے کیلئے جانیوالے، 2کمسن طلباء حادثے کا شکار، ایک جاں بحق دوسرا زخمی

استاد کیلئے سامان لانے کیلئے جانیوالے، 2کمسن طلباء حادثے کا شکار، ایک جاں ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر) سندر کے علاقہ میں استاد کے کہنے پر موٹر سائیکل پر بیکری سے سامان لینے کیلئے جانیوالے 12 سالہ کمسن طا لبعلم دودھ لانیوالی ٹرالی ٹکراکر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا طالبعلم شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے گزشتہ روز سندر کے علاقہ میں سکول کے استاد نے پانچویں جماعت کے دو طالبعلم بچوں اپنی موٹر سائیکل دیکر مقامی بیکری سے دودھ و دیگر سامان لینے کیلئے بھیجا، بدقسمتی سے موٹر سا ئیکل سوار طالبعلم راستے میں دودھ لانیوالی ٹرالی سے ٹکرا گئے،جس سے 12سالہ کمسن ارسلان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی طالبعلم عباس شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونیوالا بچہ مراک کا رہائشی اور پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔پولیس نے جا ں بحق ہونیوالے بچے کی لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے جبکہ زخمی کو مقامی ہسپتال داخل کروا دیا گیاجہاں اسکا علاج معالجہ جاری ہے، جاں بحق اور زخمی طالبعلم کے ورثا ء نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ استاد کیخلاف انکوائری کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

طلباحادثہ

مزید : صفحہ آخر