آئی جی سندھ کے معاملے پر اسلام آباد بھی جانا پڑا تو جائیں گے، مرتضی وہاب

آئی جی سندھ کے معاملے پر اسلام آباد بھی جانا پڑا تو جائیں گے، مرتضی وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے آئی جی سندھ کلیم امام کو وفاق میں واپس بلانے اور ان کی جگہ کسی سینئر پولیس افسر کو نیا ا?ئی جی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کلیم امام کو ہٹانے کے لیے وزیراعظم سے اتفاق ہو گیا تھا، نیا آئی جی کس کو لگانا ہے اس پر ڈیڈ لاک ہے۔ وفاق انھیں واپس بلا لے اور سندھ میں جو سینئر افسر ہے، ان کو آئی جی لگا دیا جائے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کیساتھ میٹنگ میں پانچ ناموں میں سے ایک نام پر اتفاق ہو گیا تھا۔ پیر والے دن نوٹی فیکشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کا اس معاملے پر کوئی رول نہیں، یہ وفاق اور صوبائی حکومت کا معاملہ ہے۔ ہم معاملے کو مروجہ طریقہ کار کے تحت حل کرنا چاہتے ہیں۔ اگر اس مسئلے کے حل کیلئے اسلام آباد بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ا?ئی جی کیلئے دیے گئے ہمارے پانچ ناموں میں غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر، ثناء اللہ عباسی اور انعام غنی شامل ہیں۔
مرتضی وہاب

مزید :

صفحہ آخر -