اسلام آباد ہائیکورٹسے احسن اقبال کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹسے احسن اقبال کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

  



راولپنڈی(پاکستان نیوز) اسلام آباد میٹرو کی تزئین و آرائش سے متعلق کرپشن کیس میں احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو ملزم 10 فروری تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔عدالت کے روبرو ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔عدالت عالیہ نے مصطفی کمال کی گرفتاری سے نیب کو 10 فروری تک روک دیا۔ ملزم کو 5 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 فروری کو جواب بھی طلب کر لیاہے۔

ضمانت منظور

مزید : صفحہ آخر