سندھ ہائیکورٹ، خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ، خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت

  



سکھر(آئی این پی)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا معاملہ، پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں سماعت، مختصر دلائل کے بعد سماعت 10 فروری تک ملتوی تفصیلات کے مطابق چار ماہ قبل نیب سکھر نے پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے احتساب عدالت سکھر میں مختلف سماعتوں کے بعد نیب نے سید خورشید احمد شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے کا ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرایا گیا تھا،سید خورشید احمد شاہ میں ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ کراچی میں درخواست دائر کی تھی عدالت نے درخواست سماعت کے لیے ہائی کورٹ سکر منتقل کی جہاں پر آج مختصر سماعت کے بعد جسٹس امجد علی سھتو اور جسٹس ذلفقار سانگی پر مشتمل ڈویڑنل بینچ نے سماعت دس فروری تک ملتوی کردی ہے،واضح رہے کہ نیب سکھر نے خورشید شاہ کو اٹھارہ ستمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا اور دوران تفتیش سید خورشید احمد شاہ علیل ہوگئے تھے جسے عدالت کے احکامات پر این آئی سی وی ڈی اسپتال سکھر منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ آخر