چینی بحران،جہانگیر ترین نے155 ارب روپے کما لیے، مسلم لیگ ن

چینی بحران،جہانگیر ترین نے155 ارب روپے کما لیے، مسلم لیگ ن

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹیکہ عمران خان کو لگتا ہے تو حوریں نظر آتی ہیں اور عوام کو لگتا ہے تو گیس آٹا چینی کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ چینی بحران پر 155ارب روپے جہانگیر ترین کے اکاوٗنٹ میں گئے۔لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن)لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی آئی ڈی میں تین مہان شخصیات نے عوامی مسائل اور ٹرانسپرنسی کا مسئلہ دبانے کیلئے سے توجہ ہٹانے کیلئے آٹا، چینی کا بحران پیدا کیا۔ عوامی مفاد اور سیلاب میں شہباز شرف طیارے استعمال کرتے رہے جبکہ بنی گالہ اور زمان پارک میں گرڈ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ ہم سے پوچھنے سے پہلے پچپن روپے والے ہیلی کاپٹر کا حساب دیں جس میں کتے بھی جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب وزراء کو ٹیکے لگا دیں تاکہ ان کو مسئلہ نہ ہو۔ عطااللہ تارڑ نے کہا کہ کپاس کی پیداوار جنوبی پنجاب کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ درآمدی گندم سے ایک ارب روپے کا خسارہ ہوگا۔ عمران خان سے پوچھا جائے کہ آٹا مافیا کے پیچھے کون ہے۔

مسلم لیگ ن

مزید : صفحہ آخر