جعلی اکاؤنٹس کیس، انور مجید کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

جعلی اکاؤنٹس کیس، انور مجید کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

  



اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ درخواست میں طبی بنیاد اور کیس میرٹ پر ضمانت کی استدعا کی گئی ہے،زیر علاج ہونے کے باعث انور مجید تحقیقات میں شامل نہیں ایسے میں عدالت کیس میرٹس کو کیسے دیکھ سکتی ہے۔ وکیل نے کہاکہ ملزم ایک ماہ سے سی سی یو میں زیر علاج ہے،سرجیکل ٹریٹمنٹ کیلئے بیرون ملک جانا ضروری ہے۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوے مزید سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے کہاکہ کیس کو جلد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

انور مجید کیس

مزید : صفحہ آخر