تکنیکی خرابی،4 پروازیں منسوخ،ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

تکنیکی خرابی،4 پروازیں منسوخ،ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

  



لاہور (این این آئی) لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے اورجانے والی 4پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیرکا شکارہوئیں۔پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز 757،ایر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 470، پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 264، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312پرواز منسوخ ہوئیں۔ علاوہ ازیں خیبر میل 5گھنٹے، پاک بزنس 5 گھنٹے،ملت ایکسپریس 4گھنٹے،جعفر ایکسپریس ساڑھے 3گھنٹے،شالیمار ایکسپریس3گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس 3گھنٹے،جناح ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،تیزگام ایکسپریس 2 گھنٹے، شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے،اکبر ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ،کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ، فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ اورقراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکارہوئی،مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تکنیکی خرابی

مزید : صفحہ آخر