سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کا کرایہ برابر رکھا جائے، ہوپ کی مرکزی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں مطالبہ

سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کا کرایہ برابر رکھا جائے، ہوپ کی مرکزی ایگزیکٹو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پاکستان کی مرکزی ایگزیکٹو باڈی کا اسلام آباد میں اجلاس،صدارت مرکزی چیئرمین حاجی شاہد رفیق نے کی،ملک بھر کے زونلز وائس چیئرمین،سینئر وائس چیئرمین اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی،کے پی کے،فاٹا کے چیئرمین ثناء اللہ خان، بلوچستان زون کے سعد ملوک،پنجاب کے چیئرمین خرم ثقلین،سندھ کے محمد سعید،اسلام آباد کے قاضی جمیل جابر نے سروس پروائڈر (SPA)حج پیکیج اور حج پالیسی 2020 کیلئے تحریری تجاوز پیش کیں،ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں متفقہ طور پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری،سیکرٹری میاں مشتاق احمد کی طرف سے حج پالیسی2020ء کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ملک بھر میں ہونیوالی حج ورکشاپ سے حاصل ہونے والی تجاویز قابل عمل ہیں ان کو حج پالیسی کا حصہ بنا کر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں،اس موقع پر ملک بھر میں نوجوانوں کی طرف سے پرائیویٹ حج سکیم میں غیر معمولی دلچسپی پر اظہار تشکر کیا،سرکاری اور پرائیویٹ حج کرایہ یکساں رکھنے کا مطالبہ کیا گیا،مانیٹرنگ کے نظام کو نئے سرے سے مرتب کرنے،پرائیویٹ اور سرکاری سکیم کیلئے یکساں مانیٹرنگ کا نظام مشاورت سے واضع کرنے کی تجویز دی گئی اس موقع پر چیئرمین ہوپ شاہد رفیق نے کہا کہ پرائیویٹ حج سکیم کوکامیابی سے ہمکنار کرنے میں وزارت مذہبی امور کا اہم کردار ہے،وزارت مذہبی امور حوصلہ افزائی کا پیغام بھی واضع کرے،سزا کا نظام موجود ہے مگر جزا کا نظام نہیں ہے جس کی وجہ سے بد دلی پھیلتی ہے،اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ ہم حاجی سے کی گئی کمٹمنٹ پورا کرنے کے پابند ہیں،انہوں نے کہا کہ حج پالیسی کے جلد اعلان اورای حج کے نظام کو فوری شروع کر کے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں،اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ اضافی کوٹہ ملتے ہی وزارت مذہبی امور 2013ء کے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاٹا گیا کوٹہ بحال کرے گی اور نئی انرول کمپنیوں کو کوٹہ دینے سے پہلے 50والوں کا کوٹہ کم ازکم دو بسوں کا کیا جائے گا۔
ہوپ اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -