سال کے اخراجات پورے کرنا ہوتے ہیں، ایئر لائنز حج کرایہ 40ہزار روپے بڑھانے کے موقف پر قائم

  سال کے اخراجات پورے کرنا ہوتے ہیں، ایئر لائنز حج کرایہ 40ہزار روپے بڑھانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ائیر لائنز کی ڈھٹائی جاری،گزشتہ سال سے حج کرایہ40ہزار روپے بڑھانے کے موقف پر قائم،سال میں ایک دفعہ حج آتا ہے،سال بھر کے اخراجات پورے کرنا ہوتے ہیں،پی آئی اے کرایہ کم کر دے تو ہم بھی کر دیں گے ائیر لائنز کے ذرائع کی گفتگو،عمرہ کرایہ کا مقابلہ حج کرایہ سے نہ کیا جائے،حج میں واپسی خالی آنا پڑتا ہے،سینئر حج آرگنائزر نے ائیر لائنز کا موقف مسترد کر دیا،کوئی ائیرلائنز خالی نہیں آتی،ائیر لائنز نے حج کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے وزیر اعظم مداخلت کریں اور گزشتہ سال کا کرایہ برقرار رکھا جائے،گزشتہ سال کے مقابلے میں ریال نہیں بڑھا،گزشتہ سال بھی حج پر ریال کی قیمت یہی تھی اور ڈالر کی قیمت بھی یہی تھی،حج کرایہ کم کر کے پیکیج40 ہزار سستا ہو سکتا ہے۔
کرایہ

مزید :

صفحہ آخر -