حج ٹریننگ کا نظام 3ڈی پر لانے کیلئے سافٹ وئیر کمپنیوں سے کوٹیشن طلب

حج ٹریننگ کا نظام 3ڈی پر لانے کیلئے سافٹ وئیر کمپنیوں سے کوٹیشن طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری عازمین حج کی تربیت کیلئے کوٹیشن حج آرگنائزر یا ٹریول ایجنٹ سے نہیں مانگی گئیں،حج ٹریننگ کا نظام 3ڈی(3D)پر لانے کیلئے سافٹ وئیر کمپنیوں سے کوٹیشن طلب کی گئی ہیں،سافٹ وئیر کمپنیاں جو رجسٹرڈ ہوں اور3Dکے مطابق عازمین کو عملی طور پر حج کی ٹریننگ کرا سکیں،ہال کی بکنگ سے لے کر تمام انتظامات سافٹ وئیر کمپنیوں کے ذمہ ہو گی،بتایا گیا ہے کہ (3D)کے تحت نیا سافٹ وئیر تیار کیا گیا ہے جس میں حاجی عینک لگائے گا اس میں عملی طور پر عمرہ کی ادائیگی،مناسک حج کر سکے گا بار بار کرنے سے حاجی کی مشکلات کم ہو جائیں گی،اس سال صرف سرکاری سکیم پر تجربہ کرنے کی تجویز ہے،12فروری تک اظہار دلچسپی دیا جا سکتا ہے۔
حج ٹریننگ

مزید :

صفحہ آخر -