وزارت ہاؤسنگ کی 488سکیمیں رقم نہ ملنے کیوجہ سے نامکمل

  وزارت ہاؤسنگ کی 488سکیمیں رقم نہ ملنے کیوجہ سے نامکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ اینڈ ورکس میں انکشاف ہوا ہے کہ وزارت ہاؤسنگ کی 488 سکیمیں فنڈز کا اجرا نہ ہونے سے رکی ہوئی ہیں،صوبوں میں ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کے اجراء کا فیصلہ ہو گیا، آئندہ کابینہ اجلاس میں رولز میں ترمیم ہو گی، رولز میں ترمیم کے بعد وفاق ممبران کو براہ راست ترقیاتی فنڈز جاری کرے گا،بہارکہو ہاوسنگ سکیم کا افتتاح فروری میں کیا جائیگا، وزیر اعظم ہاوسنگ سکیم کیلئے 11ہزار اپارٹمنٹس ڈیزائن کر لئے ہیں، ٹھلیاں انٹر چینج کیلئے نیشنل ہائی ویز کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، پاکستان کوارٹرزکراچی میں ہائی رائز بلڈنگز بنا ئی جائیں گی،جہاں پر پرانے رہائشیوں کو ترجیحی بنیادوں پر گھر دئیے جائیں گے۔بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس چیئرمین کمیٹی نجیب ہارون کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین ممبران اسمبلی نے حلقوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر فنڈرز کے اجرا کا مطالبہ کر دیا جس پر سیکرٹری ہاوسنگ ڈاکٹر عمران زیب نے کمیٹی کو بتایا کہ وزارت ہاوسنگ کی 488 اسکیمیں فنڈرز کا اجرا نہ ہونے سے رکی ہوئی ہیں۔ وزارت خزانہ نے3 ارب 40کروڑ منظور کر دئیے ہیں، کابینہ ڈویژن نے ابھی تک فنڈز جاری نہیں کیے۔
قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ

مزید :

صفحہ آخر -