سوات،گردونواح میں زلزلہ،شدت 4.4، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں

      سوات،گردونواح میں زلزلہ،شدت 4.4، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں

  



سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے‘ مرکز پاکستان، تاجکستان اور ایران تھا۔ زلزلے کے جھٹکے سوات اور خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.4، گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ عمارتیں لرز گئیں۔ لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔اس دوران لوگ مسلسل اور باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں کئی مرتبہ شدید زلزلے آئے۔ ماہرین خبردار کر چکے ہیں کہ 2020 پاکستان کیلئے زلزلوں کے حوالے سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

زلزلہ

مزید : صفحہ آخر