معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی کی ملاقات

معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی کی ملاقات

  



اسلام آباد (آئی این پی) معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو ”بھائی چارے، برادرانہ اور ٹھوس بنیادوں پر مبنی“ قرار دیا۔ سفیر نے کہا یہ بات قیادت کی پر متوقع اعلی سطح کے تبادلوں میں بھی جھلکتی ہے۔معاون خصوصی ندیم بابر نے سعودی عرب کی سلطنت اور اس کے عوام سے پاکستان کی خیر سگالی اور پیار کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس خاص جگہ کا ذکر کیا جو ملک میں ہر پاکستانی کے دل میں ہے۔

ندیم بابر

مزید : صفحہ آخر