صوابی، مختلف واقعات میں 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

صوابی، مختلف واقعات میں 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

  



صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس تھانہ پر مولی کی رپورٹ کے مطابق محمد کمین سکنہ شیوہ حال پلوسئی نے تھانہ پر مولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ مجروح پشاور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا عماد خان سکنہ باکر نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بہنوئی مقصود عالم نے ان کو اطلاع دی کہ ان کی بہن یعنی مقصود عالم کی بیوی گھر کے اندر قتل شدہ پڑی ہے جس پر عماد خان اور مقامی پولیس مقصود عالم کے گھر جا کر کمرے کا تالہ توڑا تو ان کی بہن کمرے کے اندر مردہ حالت میں پڑی تھی رپورٹ میں وجہ قتل گھریلو ناچاقی بیان کی ہے دریں اثناء محمد اکرم سکنہ جہانگیرہ نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی بھتیجی کی موت غسل خانے میں واقع ہوئی ہے پولیس نے 174دریافت کے تحت پوسٹ مارٹم کرائی جس کے مطابق متوفیہ کی موت گلہ دبانے سے واقع ہوئی ہے ورثاء نے کسی کے خلاف دعویداری نہیں کی پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر