تنگی یونین آف جرنلسٹس کی تنظیم نو‘ ریاض الحق صدر منتخب

        تنگی یونین آف جرنلسٹس کی تنظیم نو‘ ریاض الحق صدر منتخب

  



چارسدہ(بیو ر ورپورٹ)تنگی یونین آف جرنلسٹس کی تنظیم نو مکمل۔ اس سلسلے میں مسلسل کئی اجلاسوں کے نتیجے میں تنظیم کے کابینہ ممبران کا انتخاب متفقہ طور پر عمل میں لایاگیا جسکے مطابق ریاض الحق(دنیا نیوز) کو تنظیم کا صدر، رضا محمد (ایکسپریس نیوز) کو نائب صدر، نصراللہ خٹک(نیو نیوز) کو جنرل سیکرٹری، کاظم خان شیرپاؤ(اخبار خیبر) کو فنانس سیکرٹری اور محمد صدیق (چارسدہ نیوز) کو آفس سیکرٹری چن لیا گیا. تنگی یونین آف جرنلسٹس کے اہم انتخابی اجلاس میں مذکورہ کابینہ ممبران سمیت فاضل شاہ شلمانی، اعجاز احمد، شاہد اللہ خٹک، تیمور خٹک، محمد حسنین مشتاق، اسدعلی بابر، محمد عثمان، یاسر آکاش پراچہ اور دیگر نے شرکت کی. اپنے انتخاب کے بعد تنگی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب کابینہ اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پہلے سے بڑھ کر اپنی مثبت صحافت کے ذریعے تحصیل تنگی کی عوام کی خدمت کرینگے اور علاقے کے تمام مسائل کو میڈیاپر پیش کرینگے. نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری عنقریب منعقدکی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر