اُستاددوست ایسوسی ایشن (یوڈی اے)ضلع لکی مروت کااجلاس

اُستاددوست ایسوسی ایشن (یوڈی اے)ضلع لکی مروت کااجلاس

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)اُستاددوست ایسوسی ایشن (یوڈی اے)ضلع لکی مروت کاایک اہم اجلاس زیرصدارت متحدہ محاذاساتذہ کے چیئرمین مولاناتمیزالدین منعقدہواجس میں ضلعی صدرایس ایس ٹی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرعبدالوحیدخان،قانونی تحصیل لکی مروت کے یوسف خان،پی ای ٹی کے ضلعی صدرحاجی امیرجان،اے سی ٹی اے کے ضلعی جنرل سیکرٹری گل رحمان،ملگری اُستاذان کے ضلعی صدرگل ملوک وزیر،ایس ایس ٹی اکرام اللہ،ایس پی ای ٹی عبدالکریم،میڈیاکوارڈی نیٹرشاکرتاجہ زئی،وحدت اساتذہ کے ضلعی صدرمولانابشیراحمد،جنرل سیکرٹری نادرخان اورمحمدغلام سمیت دیگراساتذہ نے شرکت کی متحدہ محاذاساتذہ کے چیئرمین مولاناتمیزالدین نے میڈیاکے نمائندوں کوتفصیلات دیتے ہوئے بتایاکہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ محکمہ تعلیم کے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاکہ بنوں تعلیمی بورڈکے سیکرٹری کی مبینہ کرپشن اساتذہ اورطلباء کی حقوق کی پامالی کی فوری تحقیقات کرکے قانونی کاروائی عمل میں ٰؒٓٗ لائی جائے اُنہوں نے کہاکہ بنوں تعلیمی بورڈمیں شفاف امتحانات کویقینی بنایاجائے تاکہ یہاں کے طلباء اپنی صلاحیت اُجاگرکرسکتے ہیں اُنہوں نے کہاکہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیاکہ لکی مروت کی تعلیمی دفاتر،اکاؤنٹ دفتراورفنانس دفترمیں اقرباپروری اوراساتذہ کے استحصال اورمبینہ طورپرکرپشن کی فوری طورپرخاتمہ کیاجائے اسی طرح اساتذہ اورطلباء کے لئے سکولوں کی سطح پرسہولیات کوفراہم کیاجائے محاذاساتذہ کے چیئرمین مولاناتمیزالدین نے دھمکی دیتے ہوئے خبردارکیاکہ اگرمذکورہ مطالبات پورے نہیں ہوئے توبھرپوراحتجاج کیاجائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر