جے یو آئی کے زیر اہتمام پیغام جمعیت کانفرنس کا انعقاد آج ہو گا

  جے یو آئی کے زیر اہتمام پیغام جمعیت کانفرنس کا انعقاد آج ہو گا

  



صوابی(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام تحصیل رزڑ کے زیر اہتمام آج جمعرات تیس جنوری کی سہ پہر دو بجے ترکئی ہاؤس ڈاگئی روڈ برلب مین روڈ پیغام جمعیت کانفرنس منعقد ہو گی جس میں سابق صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شجاع الملک، سینیٹر راحت حسین اور دیگر رہنما خصوصی طور پر شرکت کرینگے کانفرنس کے لئے تیاریاں مکمل ہو گئی اس سلسلے میں ایک اجلاس ہوا جس میں مولانا محمد نعیم حقانی، مولانا جہانزیب مظہری، مولانا محمد ہارون حنفی، مولانا محب اللہ عزیزی، مفتی نوید، مفتی گل باز، علی افسر باچا اور دیگر نے خطاب کیا۔ اور کہا کہ پیغام جمعیت کانفرنس تحصیل رزڑ میں کارکنان جمعیت اور عوام کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔انہوں نے علماء کرام اور کارکنوں سے کانفرنس میں بروقت شرکت کی اپیل کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر