چارسدہ، زہر یلا سوپ پینے سے بہن، بھائی جاں بحق، 3افراد کی حالت غیر

  چارسدہ، زہر یلا سوپ پینے سے بہن، بھائی جاں بحق، 3افراد کی حالت غیر

  



چارسدہ (بیو ر ورپورٹ)تنگی کے علاقہ ابراہیم خیل میں مبینہ طور پر زہریلی سوپ پینے سے بھائی بہن جاں بحق جبکہ والدہ سمیت دیگر دو بہن بھائی کی حالت غیر ہوگئی۔مقامی افراد نے جاں بحق اور متاثرہ افراد کو ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل تنگی کے علاقہ ابراہیم خیل میں نذیر نامی شخص کے دو بچے 12 سالہ ثانیا اور 10 سالہ تیمور مبینہ طور پر زہریلی سوپ پینے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ بچوں کی والدہ اور دیگر دو بہن بھائی کی حالت بھی غیر ہوگئی۔جاں بحق بچوں کے والد نذیرکے مطابق گزشتہ روز ان کا یک بیٹا بازار سے سوپ خرید کر گھر لے آیا جسکو گھر کے تمام افراد نے پی لیا اور سوگئے۔صبح دو بچوں کو مردہ حالت میں پایا جبکہ صبح اٹھنے کے بعد میری بیوی اور دیگر دو بچوں کی حالت غیر تھی۔اس حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر پیر محمد کا کہنا تھا کہ دو بچے مردہ حالت میں ہسپتال لائے گئے جبکہ تین افراد کا علاج کرکے معدوں سے زہریلہ مواد نکال دیا گیا جنکی حالت خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر