تھانہ کینٹ کی حددو میں نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
بنوں (بیورورپورٹ)تھانہ کینٹ کی حددو میں نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا رپورٹ کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع سوکڑی ضابطہ خان میں نیو پلاٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دن دیہاڑے سید عدنان علی شاہ ولد سید محمد علی شاہ سکنہ محلہ ابکاری بنوں سٹی حال حکیم اسلم کالونی سوکڑی ضابطہ خان کو قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقتول کے والد سید محمد علی شاہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا وجہ عداوت معلوم نہ ہوسکی،