ایڈورڈز کالج سٹوڈنٹس کونسل نے سمسٹر فیس میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

ایڈورڈز کالج سٹوڈنٹس کونسل نے سمسٹر فیس میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر ...

  



پشاور (سٹی رپورٹر)ایڈورڈز کالج سٹوڈنٹس کونسل نے سمسٹر فیس میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے بصورت دیگر ہائی کورٹ سے رجوع کرینگے۔کونسل کے طلبہ بلال سیٹھی،احمد شاہ اور دیگر نے پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال کالج فیس میں 90فیصد اضافہ کر کے فیس کو 25ہزار سے بڑھا کر 40000کر دیا تھا جو ہائر ایجوکیشن اتھارٹی کے قوانین کے منافی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فیسوں میں اضافہ واپس لیا جائے بصورت دیگر عدلت سے رجوع کرینگے جو ہمار قانونی اور ائینی حق ہے کیونکہ ایڈورڈز کالج ایک سراکری ادارہ ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا سے طلبہ کو درپیش دیگر مسائل کو حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر