سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے آج ملک معاشی طور پر کمزور ہو چکا، عرب خان

سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے آج ملک معاشی طور پر کمزور ہو چکا، عرب خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے رہنماو سابق ضلع نائب ناظم حاجی عرب خان نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے دورحکومتوں میں اقرباپروری اورکرپشن کے بازارگرم رکھے تھے اورعوام کاپیسہ باہرمنتقل کردیاتھاجس کی وجہ ملک معاشی طورپرکمروزہوچکاہے۔ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں میڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیاوزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے ملک کے کونے کونے میں ترقیاتی منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے جس سے اپوزیشن جماعتوں کو وزیراعظم عمران خان فوبیاں ہوگیااس لئے سب چوراکٹھے ہوکراپنی کرپشن چھپارہی ہے تاہم اُنہیں معلوم نہیں کہ وزیراعظم عمران خان اُن کاہرجگہ پیچھاکریں گے اوروہ احتسابی عمل سے بچ نہیں سکتے ہیں اُنہوں نے کہاکہ ضلع لکی مروت سمیت جنوبی اضلاع ہمیشہ کے لئے حکمرانوں کی نظروں سے اُوجھل تھی اورکسی نے بھی جنوبی اضلاع کی ترقی کے لئے جدوجہدنہیں کی اور موجودہ صوبائی حکومت نے سب سے پہلے خیبرپختونخواکے پسماندجنوبی اضلاع کی ترقی کے لئے مختلف منصوبوں کااعلان کیاجس کی تکمیل سے سوتھ ریجن ترقی یافتہ اضلاع میں شامل ہوں جائے گا۔