”یوم آسٹریلیا“پر آسٹریلین کونسپٹ انفرٹیلٹی سنٹر میں کیک کاٹا گیا

”یوم آسٹریلیا“پر آسٹریلین کونسپٹ انفرٹیلٹی سنٹر میں کیک کاٹا گیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کے قومی دن "یوم آسٹریلیا" پر آسٹریلین کونسپٹ انفرٹیلٹی میڈیکل سنٹر میں ایک پروقار تقریب ہوئی۔جس میں آسٹیلیا سے آئے ہوئے کاروباری افراد پر مشتمل خصوصی وفد نے Muzeyyen Mader کی قیادت میں شرکت کی۔ تقریب کے آغازمیں آسٹریلیا میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔تقریب کے شرکا نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے آسٹریلوی عوام سے اظہاریکجہتی کیا۔اس موقع پر ACIMC کے سی ای او ڈاکٹرسیدسجادحسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات ہمیشہ مثالی رہے خصوصا" صحت کے شعبے میں آسٹریلیا نے ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کیا۔یہی وجہ یے کہ آج "آسٹریلین کونسپٹ انفرٹلٹی میڈیکل سینٹر" دنیا کے کسی بھی بھانجپن کے اسپتال سے پیچھے نہیں۔یہاں بے اولاد جوڑوں کے علاج کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔آسٹریلوی وفد کی قائد Muzeyyen Mader نے کہا کہ پاکستان میں آج سرمایہ کاری کے لئے ایک سازگار ماحول ہے۔خصوصا" شعبہ صحت میں بہت کام کی ضرورت ہے۔ ٹی وی اینکر اور The Aesthetics Clinic کی چیئرپرسن ڈاکٹر شائستہ لودھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ماں بنے بغیر کوئی عورت مکمل نہیں ہو سکتی اور یہ مقدس اور عظیم فریضہ انجام دینے میں " آسٹریلین کونسپٹ انفرٹیلٹی میڈیکل سنٹر" بے اولاد خواتین کیلئے ایک مسیح کا کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان میڈیکل اسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ایس۔ایم۔قیصرسجاد نے اس موقع پر کہا کہ آسٹریلیا کی بدولت آج پاکستان میں اولاد جیسی نعمت سے محروم جوڑوں کے علاج کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔اور اس کا سہرا ڈاکٹر سجاد حسین کے سر ہے۔تقریب کے آخر میں " یوم آسٹریلیا " پر کیک کا ٹا گیا۔اورآسٹریلوی عوام کو مبارکباد پیش کی گئی۔اس موقع پر ACIMC کے سینئیرڈائریکٹر سید عامرسجاد،آسٹیلیا کی معروف کاروباری شخصیت Neville Mader،آسٹریلیا پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین پرویز مدراس والا،اداکارہ اور ماڈل فرح نے بھی خطاب کیا،جبکہ اس موقع پر بڑی تعداد میں ڈاکٹرز،کاروباری افراد،اور سماجی شخصیات موجود تھیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر