کراچی،ویوولائن کی جانب سے جشن کا انعقاد

کراچی،ویوولائن کی جانب سے جشن کا انعقاد

  



کراچی(پ ر) کراچی کے پی ایف میوزیم میں ویلوولائن300 گیس انجنوں کا جشن منایا گیا جس کی صدارت او ای ایس کے شیئر ہولڈرز اظہر اقبال‘ نسیم احمد‘ محمد سعید اور جاوید اقبال نے کی۔ ویلوولائن بزنس منیجر مشرق وسطی‘ افریقہ اور پاکستان کرسٹوس میٹیس یوس اور مارکیٹنگ منیجر ایم ای این پی عابد علی ماوجی سمیت مختلف شہروں کے 400 کے قریب صارفین نے اس تقریب میں شرکت کی اور اورینٹ انرجی سسٹم (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی دو دہائیوں پر مشتمل اعلیٰ خدمات اور ویلوولائن کی پریمیم مصنوعات کے معیار کو سراہا۔واضح رہے کہ او ای ایس وہ پہلا ادارہ ہے جس نے پاکستانی پاور سیکٹر میں 24x7 سروس کا تصور متعارف کرایا تھا اور اس پورے پاکستان کی سطح پر اپنی خدمات پیش کیں۔ ویلوولائن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ گزشتہ 153 سالوں سے دنیا کا پہلا اور پائیدار لیبریکنٹ برانڈ ہے۔ ویلوولائن کا نعرہ ہے،”دنیا کا پہلا اور سب سے بہترین“۔ویلوولائندنیا بھر میں 140 سے زیادہ ممالک میں کام کرتا ہے۔ 1866 کے بعد سے‘ ویلوولائن نے بہت ساری ابتدائی ایجادات شروع کیں جن سے صنعت بدل گئی۔ آج ویلوولائن کا نام صارفین کیلئے اعتماد کی ضمانت ہے کیوں کہ یہ جدید مصنوعات اور خدمات کے ذریعے کاروباریوں اور صارفین کے لئے بہتر فارمولہ پیش کرتا ہے۔ ویلوولائن کی مصنوعات انجن کی زندگی بڑھانے‘ ایندھن کی بچت‘ کارکردگی میں اضافے‘ ماحولیات کی بہتری کے حوالے سے ایک انتہائی معتبر نام ہے۔1866 میں ڈاکٹر جان ایلس نے اس صنعت کا پہلا برانڈ قائم کیا جب اس نے ایک بڑے سائز کے بھاپ کے انجن کے پھنسے ہوئے والوز کو اپنے لیبریکنٹ سے جاری کیا۔ انہوں نے ویلوولائن کو دنیا کے سب سے پہلے ٹریڈ مارک آئل برانڈ کے طور پر رجسٹرڈ کرایا۔آج ویلوولائن گزشتہ 153سالوں کے تجربے کا حامل دنیا بھر میں لیڈنگ لیبریکنٹ اسپیشلسٹ ہے۔یہ ریاستہائے متحدہ امریکہ‘ آسٹریلیا اور انڈیا جیسے لیبریکنٹس بنانے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر آتا ہے‘ ویلوولائن مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب کا باضابطہ پارٹنر بھی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر