ڈیرہ‘ خواتین کو بلیک میل کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار

ڈیرہ‘ خواتین کو بلیک میل کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)صدر پولیس نے جعلی پولیس اہلکار بن کر خواتین کو بلیک میل کرنے اور جنسی درندگی میں ملوث جنسی بھیڑیئے کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عوام ا لناس کی طرف سے شکایا ت موصول ہو رہی تھیں کہ ایک شخص موبائل فون واٹس ایپ کے ذریعے نوجوان لڑکیوں سے بذریعہ موبائل،واٹس ایپ رابطہ کر کے اپنے آ پ کو پولیس کا اہلکار ظاہر کرتا تھا اور بلیک میل کر کے دھوکہ دہی و فراڈ کے ذریعے ان سے زبردستی دوستی لگاتا تھا اور ان کی عزت کو داغ دار کرنے پر تلاہواتھا۔ جس کے اس فعل سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی تھی۔ اس شخص کے اس فعل سے کوئی بھی عورت اپنے ساتھ کی گئی زیادتی اور بے عزتی کے لیے اپنے خاوند یا فیملی کی عزت کا خیال رکھتے ہوئے ڈر اور خوف کی وجہ سے رپورٹ کے لیے تیا ر نہیں تھی بلکہ اپنی عزت کو مزید داغ دار ہونے سے بچاتی تھی۔ جس پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او صدر عابد اقبال کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دے کر اس درندے کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ ٹیم نے نہایت ہی حکمت عملی سے اس درندے مسمی مختیار احمد ولد حاجی مصری خان سکنہ اسلام آبادکالونی شیخ یوسف اڈہ کوٹریس کر کے گرفتار کیا، خفیہ طور پر کی گئی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ مختیار احمد واقعی بذریعہ موبائل فون نوجوان لڑکیوں کو محکمہ پولیس کا اہلکار بن کر دھوکہ دہی و فراڈ کے ذریعے بلیک میل کر کے معصوم لڑکیوں کی عزت داغ دار کرنے میں مرتکب پایا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔