ڈیرہ‘ ریجنل پولیس آفیسر سید محمد امتیاز شاہ کا تھانہ پروآ کا دورہ

    ڈیرہ‘ ریجنل پولیس آفیسر سید محمد امتیاز شاہ کا تھانہ پروآ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیور و رپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لفٹیننٹ (ر) سید محمد امتیاز شاہ نے تھانہ پروآ اور ضم شدہ سب ڈویژن درازندہ کے علاقہ کھوئی بہارہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے تھانہ پروآ کے دورہ کے دوران مختلف پولیس چوکیوں رمک، سڑہ گرہ اور سڑہ گرہ میں پاک فوج کے ساتھ مشترکہ چیک پوسٹ کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے موجود پولیس و آرمی اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی موجودہ حالات کے تناظر میں مستعدی سے انجام دیں اور ہر قسم کی آمدو رفت اور مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھیں۔ انہوں نے ایس ایچ او تھانہ پروآ کو پولیس چوکیوں کے حالات بہتر بنانے اور تعینات اہلکاروں کو تمام تر سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر آر پی او ڈیرہ نے بہترین ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں میں ذاتی جیب نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔