معیاری اشیاء خورد ونوش کی فراہمی ہمارا مشن ہے‘ ذیشان خان

  معیاری اشیاء خورد ونوش کی فراہمی ہمارا مشن ہے‘ ذیشان خان

  



بنوں (بیورروپورٹ) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ آتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان خان نے کہا ہے کہ عوام کو ملاوٹ سے پاک معیاری اشیائے خورد ونوش کی فراہمی ہمارا مشن ہے منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے مگر یہ میڈیا اور عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہم صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف بازاروں کے چھاپے لگاتے ہیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہیں رواں ماہ بھی ہم نے 569 چھا پے لگائے اور سارا سامان چیک کرکے اس کا پورا پوسٹ مارٹم کیا جس میں 209 وہ مقامات ہیں جہاں بہت پہلے وزٹ کیا گیا تھا جبکہ 360 فالو اپ ہو ئے چھاپوں کے دوران چھ ہزار کلو گرام غیر معیاری اشیاء تلف اور ضبط کئے ہم نے شہریوں کی شکایات کیلئے سٹیزن پورٹل کیساتھ ساتھ اپنا آن لائن سسٹم بھی لگایا ہے جس پر دس شکایات موصول ہوئیں ہیں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پریس کلب بنوں کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد کے موقع پر پریس کلب بنوں میں میڈیا کو بریفنگ میں کیا اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف جرمانے لگانا نہیں بلکہ تربیت بھی دینی ہے ہم تربیت ہر ماہ دیتے ہیں اب تک 63 افراد کو تربیت دی ہے اسی طرح سکولوں میں فوڈ ہائی جنز کی ٹرینگز دیتے ہیں جو 18 ٹریننگز دیئے ہیں اسی طرح پروڈکٹ کو رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے اسی نام سے دوسرا پروڈکٹ رجسٹرڈ نہیں ہو گا اور اب تک 11 پروڈکٹ رجسٹر کئے ہیں چھ ہزار کلو گرام غیر معیاری سامان کو قبضہ میں لے کر ان کو ضائع کیا اُنہوں نے کہا ہے کہ مختلف اشیاء کے 101 نمونے لئے ماہ رواں میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانے کئے یہ جرمانے کم ہیں لیکن ہمارا مقصد جرمانے لگانا نہیں بلکہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے دودھ کے 100 ٹیسٹ ہوئے ایک بھی کیمیکل ٹیسٹ مثبت نہیں آیا اس موقع پر صدر پریس کلب محمد عالم خان نے تمام ارکان پریس کلب کا تعارف کرا تے ہوئے اتھارٹی کو پریس کلب کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ میڈیا کا کام غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے اور یہ فریضہ ہم سر انجام دیتے رہیں گے اور بنوں کے عوام کو صاف ستھری اشیاء خورد نوش کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر