چارسدہ میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

    چارسدہ میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

  



چارسدہ(بیو ر ورپورٹ) چارسدہ میں چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے جس میں 267ہزاربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے والدین میں آگاہی پھیلانے کے لئے بڑی تعداد میں سیمینارز کا انعقاد کیا جا چکا ہے جس کی بدولت مہم کے 100فی صد اہداف حاصل کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا،اس موقع پر ای پی آئی کوآرڈنیٹر ڈاکٹر فیروز شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ادریس خان،ڈاکٹر عارف خان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن سپورٹ آفسر کامران خان اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر کامران خان سمیت محکمہ صحت کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے جبکہ مہم کی کامیابی اور انکاری والدین کی شرخ کو کم کرنے کے لئے پہلے سے والدین میں آگاہی پھیلانے کے لئے ضلع کے مختلف یونین کونسلوں میں آگاہی سیمینار ز،مدارس میں آگاہی سیشن اور کمیونٹی سیشن کے انعقاد کیا گیا ہے جس کی بدولت حالیہ مہم کے 100فی صد نتائج حاصل ہونگے۔ پولیو مہم کے اعداد وشمار کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مہم کے لئے مجموعی طور پر 1040پولیو ٹیمیں تشکیل دے گئی ہیں جبکہ اس کے ساتھ مہم کے نگرانی کے لئے 233ایریا سپروئزر بھی تعینات کی گئے ہیں جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے دو لاکھ 67ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائینگے،جبکہ اس موقع پرپولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ضلع بھر میں دفعہ 144کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سمیت ہر قسم کی اسلحہ کی نمائش پر پابند ی عائد کر دی گئی ہے۔ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے علماء کرام سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات سے پولیو ٹیموں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر