معاون خصوصی برائے ایکسائز انیڈٹیکسیشن کی لوئر اورکزئی سپا ہ گاوں آمد

معاون خصوصی برائے ایکسائز انیڈٹیکسیشن کی لوئر اورکزئی سپا ہ گاوں آمد

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول غزن جمال نے لوئر اروکزئی میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورکزئی میں موجود تمام ضلعی افسران عوام کے ملازم ہیں اور اب عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوا کرینگے۔ کھلی کچہری گاؤں سپاہ کے قومی حجرے میں منعقد ہوئی۔ حلقے کے عوام نے بے روزگاری، صحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی اور تعلیمی اداروں کی فعالی و بحالی سمیت سڑکوں و آبادکاری جیسے مسائل پیش کئے۔ اس موقع پر غزن جمال کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے قبائلی اضلاع میں خود کھلی کچہریوں کا افتتاح کرکے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی مثال قائم کی ہے اور اب اورکزئی میں تعینات تمام ضلعی افسران آپکی دہلیز پر حاضر ہو کر مسائل سنیں گے اور ان کے فوری حل کیلئے صبح شام مصروف عمل رہینگے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی مسائل کی شنوائی اور ان کے فوری حل کو مقدم رکھیں۔ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو برسر روزگار کرنے کیلئے قبائلی نوجوانوں کیلئے بلا سود قرضوں کی فراہمی شروع ہوچکی ہے اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اور سوشل ویلفئیر کی سکیمیں جلد علاقے میں متعارف کی جائینگی۔ اس موقع پر عوام نے معاون خصوصی کی جانب سے مسائل سننے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر