وفاقی وزیر اُمور کشمیر کا ایرڈزون ریسرچ سنٹر کا دورہ

  وفاقی وزیر اُمور کشمیر کا ایرڈزون ریسرچ سنٹر کا دورہ

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے ایرڈزون ریسرچ ریسرچ سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پر سنٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر سردار نومان لطیف خان سدوزئی نے وفاقی وزیر کو جاری تحقیقاتی کاموں بارے خصوصی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران انہوں نے مخلتلف اقسام کے بیجوں کی ورائیٹیوں چنا(انڈس۔2019)، دال(مسور۔2019)، دال مونگ (سونا مونگ) اور زیادہ پیداوار حاصل کرنے والی گندم (AZRC-Dera) جو کہ صوبائی سیڈ کونسل خیبر پختونخوا سے منظور شدہ ہے کے متعلق بتایا۔ اس کے علاوہ سنٹر کی جانب سے ادویاتی اجناس جن میں کلونجی، ایلسی، اجوائن، سونف اور اسپغول کی ڈیرہ میں کامیاب کاشت کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔ وفاقی وزیر نے ایرڈ زون ریسرچ سنٹر کی جانب سے نئی روشناس فصلوں خاص طور پر مونگ پھلی اور ہلدی کی کامیاب کاشت پر سنٹر ڈائریکٹر اور ریسرچرز کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر نے گومل زام کمانڈ ایریا میں ایرڈ زون ریسرچ سنٹر ی جانب سے کپاس کی کاشت اور امینداروں کو اس جانب راغب کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور نے کڑوے پانی کو میٹھا بنانے کیلئے سائنسدانوں سے مشاورت کی اور اس حوالے سے مٹی اور پانی کے نمونوں کی تشخیص کیلئے لیبارٹری کے قیام پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل، ایرڈ زون ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں جن میں خیبر پختونخوا کے چار اضلاع لکی مروت، ٹانک اور ضم شدہ قبائلی علاقے وانا اور میرانشاہ میں ادارے قائم کرنے کیلئے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی تعریف کرنے اور ان کو زرعی تحقیق و پیداوار میں اضافے کیلئے سنگ میل قرار دیا۔ سنٹر کے دورہ کے موقع پر وفاقی وزیر نے ریسرچ سنٹر میں ڈھکی کھجور کا یادگاری پودا لگایا اور منصوبے کی تکمیلی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر