عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے‘ محمد زبیر

  عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے‘ محمد زبیر

  



پشاور (سٹاف رپورٹر)لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ضمن میں تمام مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے تاکہ عام عوام کوحکومتی وژن کے مطابق ریلیف دیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر خان نیازی نے بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت بننے والی پولیس لائن روڈ کے معائنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلا ت کو مدِ نظر رکھ کر پولیس لائن روڈ کو جلد از جلد مکمل کریں گے اور اس سلسلے میں روڈ کی کشادگی کیلئے پارک کی دیوار گرا رہے ہیں تاکہ لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ او ر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایا ت جاری کیں کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے اورمقرہ وقت میں ان کی تکمیل کو یقینی بنا کر عوامی مفادات کا تحفظ کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر