محکمہ لبلک انجینئرنگ کے ریٹائرڈ ملازمین کو حق دیا جائے‘ گل زمین

محکمہ لبلک انجینئرنگ کے ریٹائرڈ ملازمین کو حق دیا جائے‘ گل زمین

  



بٹ خیلہ(محمدعثمان یوسفزئی سے)پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی صدرگل زمین خان نے دھمکی دی ہے کہ اگرمحکمہ پبلک ہیلتھ مالاکنڈکے ایکسئین نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے فوت شدہ ریٹائرڈشدہ اورزمین مالکان کواپناحق نہ دیاگیاتو 3فروری کوہونے والے اجلاس میں ائندہ لائحہ عمل طے کریں گے۔ان خیالات کااظہارگل زمین خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ مالاکنڈکے ایکسئین نے سیاسی اثررسوخ پر اپنی من پسندافرادکوبھرتی کرکے ایک ہفتے سے غائب ہوچکے ہیں کیونکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے حالیہ بھرتیوں میں فو ت شدہ ریٹائرشدہ اورزمین مالکان کواپناحق نہیں دیاگیا ہے جس کی ہم پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورحکومت سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طورپرمحکمہ پبلک ہیلتھ میں ہونے والے بھرتیوں کانوٹس لیکرحقداروں کواپناحق دیاجائے ورنہ 3فروری کوہونے والے اجلاس میں ہم ائندہ لائحہ عمل طے کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر