ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، نوشرہ کنٹو نمنٹ بورڈ

  ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، نوشرہ کنٹو نمنٹ بورڈ

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ)کنٹونمنٹ انتظامیہ عوام اور تاجروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ نوشہرہ کینٹ کے رہائشی خستہ حال اور زائدالمعیاد دوکانیں اور مکانات از خود مسمار کرائیں تاکہ کسی قسم کی کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہو،ایگزیکٹیو آفیسر نوشہرہ کینٹ اور ممبران کینٹ کے دروازے ہر قسم قانونی مذاکرات کیلئے کھلے ہیں،اس سلسلے میں کینٹ بورڈ انتظامیہ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اپنا موقف بیان کیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈنوشہرہ کی 56عدد دُوکانات جو کہ صدر بازار میں مختلف بلاکس میں واقع ہیں اور خستہ حالت تھی اِن کو منہدم کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا۔ اِن نمائندوں کو کینٹ بور ڈ نے سننے کیلئے میٹنگ میں بُلایا لیکن اِن نمائندوں کے کینٹ بورڈ کی قرار داد کے مطابق حل کرنے میں تعاون نہ کرنے کی وجہ سے معاملہ ابھی تک حل نہ ہوا ہے۔ مزید یہ کہ دُوکانوں کے سامنے جو گزر گاہیں ہیں اُن پر بھی سامان رکھ کر لوگوں کے لئے موقع پر مشکلات پیدا کر رہے ہیں اور مجبوراً لوگوں کو سڑک پر چلنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ایکسیڈنٹ اور ٹریفک کی روانی کی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ اس وجہ سے کینٹ بورڈ نے تجاوز کرنے والے دُوکانداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے جسمیں تعاون نہ کرنے والے دُوکانداروں کی دُکانیں موقع پر سِیل کی جا رہی ہیں۔

نوشہرہ کنٹونمنٹ

مزید : پشاورصفحہ آخر