یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں اجلاس

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں اجلاس

  



پشاور (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ایڈمنسٹریشن خیبر پختونخوا ظاہر شاہ کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں بدھ کے روز پشاور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری اطلاعات سید امتیاز شاہ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ارشد خان، سیکرٹری سپورٹس خوشحال خان، سمیت تمام ڈویڑنل کمشنرز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع میں کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے منعقد ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔اس موقع پر شرکاء کو بتایا گیا کہ 5فروری کو صوبائی دارلخلافہ میں کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی، تمام تعلیمی اداروں میں مختلف موضوعات پر مضامین نویسی، آرٹ گیلریوں میں تصاویر کی نمائش، کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے کیئے جانے والے مظالم کی مذمت کے بارے میں مشاعروں اور کا نفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری ایڈمنسٹریشن نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار ہو اور کشمیریوں پر بھارتی ریاستی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر