اکادمی ادبیات کا شریف المجاہد کے انتقال پر اظہا ر افسوس

    اکادمی ادبیات کا شریف المجاہد کے انتقال پر اظہا ر افسوس

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین محمد سلمان اور سندھ کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے ملک کے نامور ماہر تعلیم، مصنف، دانشور، موٗرخ، تحریک پاکستان پر متعدد کتابوں کے مصنف اور قائد اعظم اکیڈمی کے بانی پروفیسر شریف المجاہد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین محمد سلمان نے کہا کہ پروفیسر شیرف المجاہد کی تصانیف میں قائداعظم، ایک موضوعاتی مطالعہ کو ۱۹۸۱میں قائداعظم پر شائع ہونے والی کتب میں بہترین قرار دیتے ہوئے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا، اس ے علاوہ آپ نے ۸ مزید تالیفتدوین کیں، ان کے شاگردوں نے شعبہ صحافت میں بڑا نام پیدا کیاجن کی تعداد درجنوں میں ہے۔استاد الاساتذہ کہلائے جانے کے مستحق ہیں وہ ہمارے ملک کے بہت بڑے سرمایہ تھے ان کے انتقال سے ادبی خال پُر کرنے میں بہت وقت لگے گا۔ ان کی ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دوسری جانب اکادمی ادبیا ت پاکستان کراچی کے آفیس میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی جس میں کثیر تعداد میں ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی۔اس موقع پر قادربخش سومر ونے کہا کہ اکادمی ادبیات پاکستان کراچی مرحوم کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے اور شریف لمجاہد کی وفات پرگہرے رنج و غم کااظہار کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعاکی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر