پختون ایس ایف کے زیر اہتمام باچا خان اور عبدالولی خان کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
پشاور (سٹی رپورٹر)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پشاور کے زیر اہتمام باچا خان بابا اور عبدالولی خان باباکی 32ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی جسمیں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی و صوبائی قائدین نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے باچاخان بابا اور عبدالولی خان بابا کی زندگی و جدجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی اس موقع پر خطاب میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پشاور کے صدر جمشید وزیر نے کہا کہ صوبہ بھر میں مسائل کے انبار ہے اور جامعہ پشاور میں بھی مختلف مسائل ہے۔انہوں نے کہا کہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پختون مٹی کی نمائندہ تنظیم ہے اس صوبہ کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مسائل کے خاتمہ کیلئے ہر لمحہ جدہ جہد جاری رکھیں گے۔برسی کی تقریب سے پی ایس ایف کے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔