حضرت بی بی فاطمہؑ کی یوم شہادت پر عزاداری اور مجالس کا انعقاد

  حضرت بی بی فاطمہؑ کی یوم شہادت پر عزاداری اور مجالس کا انعقاد

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان)خاتون جنت اور خاتم المرسلین حضرت محمدﷺ کی عظیم المرتبت بیٹی حضرت فاطمہؑ ٖ کی یوم شہادت کے موقع پر عزاداری اور مجالس کا انعقاد کیا گیا پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں مادر حسنین اور جگر گوشہ رسول ﷺ حضرت بی بی فاطمہ ؑ کا یوم شہادت کے موقع پر عزاداری اور مجالس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر علماء نے حضرت فاطمہؑ کی زندگی اور سیرت طیبہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی علماء نے کہا کہ حضرت فاطمہ نے بچپن ہی سے دین مبین کی تبلیغ کیلئے اپنے پدر بزرگوار کے ساتھ ہر قسم مصیبتوں کا سامنا کیا انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہؑ کی سیرت ہمارے معاشرے خصوصا خواتین کیلئے مشعل راہ ہے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور بازار و امام بارگاہ آنے والے افراد کی جامہ تلاشی لی جارہی تھی

مزید : پشاورصفحہ آخر