بونیر‘ ترقیاتی سکیم کی فزیکل رپورٹ جاری کردی گئی

  بونیر‘ ترقیاتی سکیم کی فزیکل رپورٹ جاری کردی گئی

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سی پی ڈی ائی اور رورل ڈویولپمنٹ ارگنائزیشن کی جانب سے ترقیاتی سکیم کی فزیکل رپورٹ جاری کردی گئی۔سینٹرفارفیس اینڈ ڈویولپمنٹ ایشیویٹز نے رورل ڈیولپمنٹ ارگنایزیشن کی اشراک سے ترقیاتی سکیموں کا جائزہ یعنی فزیکل رپورٹ جاری کردی۔اس موقع پر ارڈی او سے تعلق رکھنے والے گل واحد نے بتایا کہ سی پی ڈی ائی مقامی تنظیموں کے اشتراک سے مسلسل کاموں میں مصروف ہے۔جس سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شہریوں کو ذمہ دار بنایاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت کی جانب سے سالانہ مالی سال بجٹ جاری کیا جاتاہے۔جس میں بڑی تعداد میں ضلعی سطح پر ترقیاتی سکیموں میں خرچ کئے جاتے ہے۔2019 کے مالی سال میں بونیر کے لئے پیش کردہ ترقیاتی منصوبے شامل تھے۔اسکی رپورٹ پہلی دفعہ جاری کی جاتی ہے۔اس سلسلے میں بونیر گور نمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گاگرہ کے لئے 93712000 روپے شامل تھے۔گل واحد نے مزید بتایا کہ بونیر کے ہر شہری اپنے ضلع کے بجٹ میں مختص رقوم اور اخراجات پر نظر رکھ سکتے ہے۔اور وہ اگلے سال اپنے ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں تجاویز پیش کرسکتے ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر