شیر گڑھ‘ گھریلو تنازع پر فائرنگ، ایک شخص قتل

      شیر گڑھ‘ گھریلو تنازع پر فائرنگ، ایک شخص قتل

  



شیرگڑھ(نامہ نگار)تھانہ لوند خوڑ کے حدود مسکین اباد میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب لوند خوڑ پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ لوند خوڑ کے حدود مسکین اباد میں ماصل خان ولد طلاء جان اپنے گھر کے سامنے کھڑا تھا کہ دوران ملزم نور الرحمن ولد غلام رحمن سکنہ پیر اباد تخت بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا وجہ عناد گھریلو تنازعہ بتایا جاتا ہے لوند خوڑ پولیس نے مقتول کے بھائی مومن خان ولد طلاء جان کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

مزید : پشاورصفحہ آخر