ایک دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائیگی‘ رضیہ سلطانہ

  ایک دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائیگی‘ رضیہ سلطانہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر)بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جسمیں شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر رضیہ سلطانہ، پرنسپل سٹی گرلز ڈگری کالج شاہین عمر،کالج سٹاف اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر کالج کے طالبات نے کشمیر ڈے کے حوالے سے ٹیبلوز بھی پیش کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رضیہ سلطانہ اور کالج پرنسپل شاہین عمر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ایک دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے گی انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل اور امریکہ کی لونڈی کا کردار ادا کر رہی، عراق، شام، لیبیا پر چڑھا ئی کر دی گئی لیکن اقوام متحدہ اپنی ہی قرار دادوں کو پس پشت ڈال کر ظلم وستم کی حمایت کررہا ہے، انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو بھارت بیدردی کے ساتھ کچل کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے جبکہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل تماشائی کا کرداد ادا کررہا ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیر پر بھارتی تسلط کسی صورت برادشت نہیں کریں گے،بھارت نے کشمیر میں مسلمانوں پر بدترین مظالم ڈھائے،عالمی طاقتیں مسلہ کشمیر حل کرائیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گئیں کیونکہ پاکستان اور پاکستانی عوام ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں اور ان کے حق خود اردیت کے تحفظ کے لیے ہر محا ز پر اپنی جد وجہد جاری رکھیں گیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور وہ اس کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا تھا، ہے اور رہیگا اور پاکستان کا بچہ بچہ اس وقت کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف اٹھا کھڑا ہو اہے۔انہوں نے بین الاقوام سے کشمیر میں جاری مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر