تحصیل یکہ غنڈ میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

  تحصیل یکہ غنڈ میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، لوئر مہمند تحصیل یکہ غنڈ میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد۔کھلی کچہری میں عوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے۔ ڈپٹی کمشنر افتخار عالم نے بعض مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت دی اور باقی عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تفصیلا ت کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل یکہ غنڈ جرگہ ہال میں بدھ کے روز مقامی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند، تمام محکمہ جات کے نمائندوں، ایم پی اے نثار خان مہمند بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور محکمہ صحت، سی اینڈ ڈبلیو، واپڈا اور تعلیم سے متعلق شکایات کے انبار لگا دیئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہمند نے بعض مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت دی اور باقی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے اور اُن مسائل کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھانے کی کوشش کرینگے۔ انہوں نے موجود تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز پر زور دیا کہ عوام کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیا جائے اور اُن کے مسائل کو بروقت حل کیئے جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر